2012 ءسے اب تک قطر میں پانچ سو سے زیادہ بھارتی مزدور ہلاک

2012 ءسے اب تک قطر میں پانچ سو سے زیادہ بھارتی مزدور ہلاک

  

نئی دہلی (اے پی پی) 2012 سے اب تک خلیجی ملک قطر میں پانچ سو سے زیادہ بھارتی مزدور ہلاک ہوئے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارہ کی رپورٹ کے مطابق یہ بات ایک برطانوی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ اخبارگارڈین کا کہنا ہے کہ قطر میں بھارتی سفارت خانے نے ان اعداد و شمار کی تصدیق کی ہے لیکن ان افراد کی موت کی وجوہات کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کیں۔ قطر کی وزارتِ محنت نے کہا ہے کہ ان ہلاکتوں میں قدرتی اموات کے علاوہ، سڑکوں پر حادثات اور کام کی جگہ پر اموات کے معاملے بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ اس ماہ کے شروع میں رپورٹ آئی تھی کہ گزشتہ ایک سال کے دوران قطر میں کام سے متعلق حادثات میں 185 نیپالی شہری مارے گئے ہیں۔ فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے قطر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے یہاں کام کے حالات میں بہتری لائے اور حال ہی میں فیفا کے مطالبے پر ورلڈ کپ کے منتظمین نے مزدوروں کے حقوق سے متعلق نیا چارٹر جاری کیا ہے۔ قطر کی قومی انسانی حقوق کمیٹی کے افسر علی بن سمیخ المری نے کہا کہ قطر میں جس تعداد میں بھارتی کارکن رہتے ہیں، اس حساب سے ساڑھے چار سو افراد کی موت عام بات ہے۔ قطر میں بھارتی سب سے بڑی غیرملکی کمیونٹی ہیں اور وہاں پانچ لاکھ بھارتی رہتے ہیں۔ یہ تعداد قطر کے اپنے باشندوں کے مقابلے میں دوگنی ہے۔

علی المری نے ان اموات کے حالات پر وضاحت کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یہ خبریں ’قطر کے خلاف مہم‘ کا حصہ ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -