افغان صدارتی انتخابات کے امیدواروں سے انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے کی

افغان صدارتی انتخابات کے امیدواروں سے انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے کی

  

کابل(اے پی پی) افغانستان کے امور کیلئے اقوام متحدہ کے نمائندے یانکوبیس نے افغان صدارتی انتخابات کے امیدواروں سے انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے کی اپیل کی ہے ۔ کابل میں افغانستان کے چیف الیکشن کمیشن اور افغانستان کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے کی شرکت سے انتخابات کے حوالے سے شکایات کا جائزہ لینے والے کمیشن کے اراکین کی حلف برداری کی تقریب میں یانکوبیس نے کہا کہ تمام نامزد امیدواروں کو چاہیئے کہ پانچ اپریل کے انتخابات کے نتائج کا احترام کریں۔ اس موقع پر اس کمیشن کے سربراہ عبدالستار سعادت نے بھی کہا کہ شکایات کا جائزہ لینے والا یہ کمیشن، تمام شکایات کا بغور جائزہ لے گا اور پھر مناسب اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔ افغانستان کے چیف الیکشن کمشنر یوسف نورستانی نے بھی اعلان کیا ہے کہ افغانستان کا الیکشن کمیشن، شکایات کا جائزہ لینے والے کمیشن کے ساتھ بھرپور تعاون کریگا۔واضح رہے کہ افغانستان میں پانچ اپریل کو صدارتی و بلدیاتی انتخابات ہونگے ۔ صدارتی انتخابات میں گیارہ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہورہا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -