بنکاک جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہو گئی
بنکاک (اے پی پی) تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 3 ہو گئی ہے ۔ مظاہرے میںشرےک ایک 52 برس کا شخص سر میں گولی لگنے کی وجہ سے دم توڑگیا، جبکہ ایک اور شخص کی موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ۔ دو مظاہرین کے علاوہ جھڑپوں میں ایک پولیس اہل کار سر میں گولی لگنے کے باعث ہلاک ہو گیا۔ چشم دید گواہوں کے مطابق پولیس نے آنسو گیس شیلز کا استعمال کیا جس کے بعد مظاہرین میں شامل نا معلوم اشخاص نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی ۔