ایران اور امریکہ کے نائب وزراءخارجہ کی ملاقات

ایران اور امریکہ کے نائب وزراءخارجہ کی ملاقات

  

ویانا (اے پی پی) ایران اور امریکہ کے نائب وزراء خارجہ کے مابین ملاقات میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کے نئے دور کے ایجنڈے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی اور وندی شرمن نے ویانا میں حتمی اور جامع معاہدے تک رسائی کے لئے مذاکرات کے ایجنڈے کے بارے میں گفتگو کی۔ اس سے قبل عراقچی نے جرمنی ، برطانیہ اور فرانس کے نمائندوں سے ملاقات کی ۔ روس اور چین کے نمائندوں نے بھی مذاکرات کے آغاز سے قبل ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقات کی تھی۔ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک مذاکرات کے اس دور میں جامع معاہدے تک رسائی کے لئے مذاکرات کے دائرے اور ایجنڈے کے تعین کے سلسے میں تبادلہ خیال ہورہاہے ۔

مزید :

عالمی منظر -