امریکہ میں شمسی توانائی کے دنیا کے سب سے بڑے پاور پلانٹ نے بجلی کی فراہمی شروع کردی

امریکہ میں شمسی توانائی کے دنیا کے سب سے بڑے پاور پلانٹ نے بجلی کی فراہمی ...

  

کیلی فورنیا (اے پی پی) امریکہ میں شمسی توانائی کے دنیا کے سب سے بڑے پاور پلانٹ نے صارفین کو بجلی کی فراہمی شروع کردی ہے۔ روزانہ 392 میگاواٹ بجلی کی پیداوار سے ایک لاکھ 40 ہزار گھر مستفید ہونے لگے ہیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے سولر پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار شروع ہو چکی ہے ۔پلانٹ کے ترجمان جیف ہولینڈ نے بتایا ہے کہ امریکہ میں جتنے بھی سولر پاور پلانٹ موجود ہیں ان کی پیداوار کا 30 فیصد حصہ نئے سولر پلانٹ سے فراہم ہو رہا ہے۔ یہ سولر پلانٹ امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا میں لگایا گیا ہے۔ مذکورہ پاور پلانٹ تین ہزار 500 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے اس میں تین لاکھ 50 ہزار کمپیوٹر کنٹرولڈ مرر لگائے گئے ہیں۔ اس منصوبے کی شروعات 2010ءمیں ہوئی تھی جس میں ہزاروں افراد کو روزگار کے مواقع بھی حاصل ہوئے ۔

مزید :

عالمی منظر -