امریکی وزیر خارجہ کی تیونس میں جمہوریت کے فروغ کی تعریف

امریکی وزیر خارجہ کی تیونس میں جمہوریت کے فروغ کی تعریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے تیونس میں جمہوریت کے فروغ کو سراہتے ہوئے ملک کو واشنگٹن کے تعاون کی پیشکش کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کیری نے ےہ پیشکش تیونس کے اپنے ایک غیر اعلانیہ اور مختصر دورے کے موقع پر کہی۔ اِس دورے کے موقع پر وزیر خارجہ کیری نے تیونس کے صدر منصف مرزوقی اور وزیر اعظم مہدی جمعہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔ کیری کے بقول امریکا اور تیونس کے مابین جلد ہی اعلی سطحی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا، جس کا آغاز وزیر اعظم کے جمعہ کے واشنگٹن کے دورے سے ہوگا۔ کیری نے اپنے بیان میں تیونس کو درپیش چیلنجز کا بھی ذکر کیا اور یہ بھی بتایا کہ تیونس حکومت کی جانب سے مالی امداد کی درخواستوں پر غور کیا جا رہا ہے۔



مزید :

عالمی منظر -