بیروت میں دو بم دھماکوں میں 5 افراد ہلاک

بیروت میں دو بم دھماکوں میں 5 افراد ہلاک

  

بیروت (اے پی پی) لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دو بم دھماکوں میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ دھماکے جنوبی بیروت میں ایرانی ثقافتی مرکز اور کویتی سفارتخانے کے قریب ہوئے رپورٹ کے مطابق بارودی مواد ایک کار اور ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کی تعداد 80 کے قریب ہے۔ بیروت کا یہ علاقہ حزب اللہ کا گڑھ ہے۔ واضح رہے کہ شام کی خانہ جنگی میں صدر بشارالاسد کی حمایت کے بعد حزب اللہ کو متعدد بار نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ القاعدہ سے منسلک عبداللہ عزام بریگیڈ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ۔

مزید :

عالمی منظر -