پروفیشنل آرٹسٹ ہوں ‘ لڑائی جھگڑوں پر یقین نہیں رکھتی،آشا چوہدری

پروفیشنل آرٹسٹ ہوں ‘ لڑائی جھگڑوں پر یقین نہیں رکھتی،آشا چوہدری

  

لاہور(فلم رپورٹر)آشا چوہدری نے کہ میں ایک پروفیشنل آرٹسٹ ہوں ہر حال میں اپنا سو فیصد دیتی ہوں ۔”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنی محنت سے مسلسل ترقی کی جانب گامزن ہوں دشمنوں اور حاسدوں کو میری کامیابیاں ایک آنکھ نہیں بھا رہیں جس کی مجھے ذرّہ برابر پرواہ نہیں ہے ہے ۔آشا چوہدری نے کہا جس طرح ٹیلی ویژن ڈراموں میں جدت نظر آرہی ہے اسی وجہ سے یہ ڈرامے عوامی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ٹیلی ویژن ڈراموں کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ بہترین کہانیوں کا انتخاب ہے فلم انڈسٹری کے لوگوں نے اس پر کبھی توجہ نہیں دی لیکن اب دور بدل چکا ہے کراچی میں بننے والی فلموں میں سب سے زیادہ اہمیت سکرپٹ پر دی جارہی ہے اچھی کہانی ہوگی تو وہ فلم ضرور کامیاب ہوگی۔ اچھی فلم بنانے کے لیے اچھے اور جاندار اسکرپٹ کی ضرورت ہے۔ جس تیزی سے عوام کی سوچ بدل رہی ہے ان میں شعور اجاگر ہورہا ہے یہی سوچ تبدیلی لارہی ہے۔ اب یہ بھی ضروری نہیں کہ بہت بڑے بجٹ سے کوئی فلم بنائی جائے کم بجٹ سے بھی اچھی فلم بنائی جاسکتی ہے، ہمیں ان لوگوں کی حوصلہ افزائی ضرور کرنی چاہیے جو ان حالات میں بھی اچھی فلمیں بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

مزید :

کلچر -