نازتھیٹر میںپیش آنے والے واقعہ سے میرا کوئی تعلق نہیں،شانزے

نازتھیٹر میںپیش آنے والے واقعہ سے میرا کوئی تعلق نہیں،شانزے

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور سٹیج کی نامور پرفارمر نے شانزے”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناز میںپیش آنے والے واقعہ سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے ۔اگر ہال میں موجود لوگوں کی کسی بات پر لڑائی ہوگئی ہے تو اس کی وجہ میں نہیں ہوں میری میڈیا سے درخواست سے کہ وہ بغیر تصدیق کے خبر نہ لگایا کرے اس سے فنکار کو بہت تکلیف سے گذرنا پڑتا ہے ۔میں نے اپنے نئے ڈرامے کے لئے خصوصی ڈانس آئٹم تیار کیا ہے ۔ نے کہا کہ میں جس تھیٹر میں پرفارم کررہی ہوں وہاں میں نے اس سے قبل بہت کام کیا ہے ۔میرا ڈانس آئٹم ہٹ جا رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں شانزے نے کہا کہ کراچی کے حالات یقینا پوری قوم کیلئے پریشانی کا باعث ہیں ،لیکن اب بھی وقت گزرا نہیں ہمیں اب بھی متحد ہوکر ان مشکلات سے نکلنے کے لیے راستہ تلاش کرنا ہوگا ورنہ ہماری آنے والی نسلوں کو ہم سے زیادہ مشکلات سے گزرنا پڑے گا۔ پاکستان کی صورت حال ہر گزرتے ہوئے دن کے ساتھ خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے ۔ میرے خیال میں ہمیں سب کچھ حکمرانوں پر ڈالنے کی بجائے اپنی ذمہ داری بھی اداکرنی اوراپنی جنگ خود لڑنی ہوگی ۔ ویسے تو اس ملک میں ہر آدمی پریشان ہے مگر فنکار برادری کو اس لیے زیادہ پریشانی کا سامنا ہے کہ ان کا سب کچھ شوبز سے وابستہ ہے۔اگر حالات خراب ہونے کی وجہ سے سرگرمیاں معطل ہوتی ہیں تو انھیں دوسرا راستہ تلاش کرنا مشکل ہوجاتا ہے ۔

 

مزید :

کلچر -