کرینہ کپور کاکرشمہ کپور کے ساتھ مل کر پروڈکشن ہا¶س کھولنے کا منصوبہ

کرینہ کپور کاکرشمہ کپور کے ساتھ مل کر پروڈکشن ہا¶س کھولنے کا منصوبہ

  

ممبئی (اے این این) ایکٹنگ میں شہرت اور نام کمانے والی بالی ووڈ کی ٹاپ ہیروئن کرینہ کپور اپنے کیریئر کا دائرہ صرف اداکاری تک ہی محدود رکھنا نہیں چاہتیں بلکہ وہ بہت جلد اپنی بڑی بہن کرشمہ کپور کے ساتھ مل کر پروڈکشن ہا¶س کھولنے کا ارادہ کررہی ہیں۔ دراصل کرینہ کپور اپنے آپ کو کافی مصروف رکھنا چاہتی ہیں۔ 2013 میں کرینہ کپور کی دو فلمیں منظر عام پر آئیں ایک ستیہ گرہ اور گوری تیرے پیار میں ان دونوں فلموں کا باکس آفس پر بزنس کافی اچھا رہا ایسا نہیں کہا جاسکتا۔

کرینہ اس سال ہیپی اینڈنگ‘ گبر‘ ممبئی سمورائے‘ سنگھم 2 اور بدتمیز دل میں نظر آئیں گی۔ ہیپی اینڈنگ میں جہاں ان کا کیمیو ہے وہیں گبر میں آئٹم سانگ بھی ہے۔ فرحان کے اپوزٹ بمبےسمورائے اور اجے دیوگن کے اپوزٹ سنگھم ٹو میں اور عمران ہاشمی کے اپوزٹ بدتمیز دل میں ان کے پاور فل رول ہیں۔ اس طرح وہ آئٹم سانگ والیوں کے لئے بھی ایک چیلنج بن کر کھڑی ہوں گی اور ساتھ ہی ہیروئن کے طور پر بھی دوسری حسینا¶ں کا تو سخت مقابلہ کرتی رہی ہیں اور اب بھی دیتی رہیں گی۔

مزید :

کلچر -