ظفر اقبال نیو یارکر نے ویڈیو فلم کے گیت کا معاوضہ ادا نہیں کیا،علی شیر
لاہور (فلم رپورٹر)ہدایت کارعلی شیر نے گلوکار ظفر اقبال نیو یارکر پر الزام لگایا ہے کہ وہ ان سے ایک گیت کی ویڈیو بنوا کر امریکہ روانہ ہو گئے ہیں اور انہوں نے گیت کا معاوضہ ادا نہیں کیا ۔علی شیرنے کہا ہے کہ ظفر اقبال نہ تو ان کا فون سنتے اورنہ ہی وہ گیت کامعاوضہ ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ معاشرتی مسائل پر عالمی معیار کی فلم بنائیں گے اور اس سلسلے میں وہ سکرپٹ لکھوا رہے ہیں۔فلم میں زیادہ تر ٹی وی اور نئے فنکاروں کو مواقع فراہم کیے جائیں گے۔