جسٹن بیبر اٹلانٹا میں 11 ملین ڈالر کا گھر خریدیں گے
لاس اینجلس (اے پی پی) ہالی ووڈ گلوکار جسٹن بیبر اٹلانٹا میں 11 ملین ڈالر کا گھر خریدیں گے۔ امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جسٹن بیبر امریکہ کی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں 11 ملین ڈالر کی مالیت کا گھر خریدیں گے گھر میں 7 کمرے ہیں اور یہ 16 ہزار مربع فٹ پر پھیلا ہوا ہے۔ جسٹن بیبر امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر کلاباسس میں گھر فروخت کررہے ہیں ۔واضح رہے کہ حال ہی میں پڑوسیوں نے جسٹن بیبر کے گھر پر انڈے مار کر ان کا 20 ہزار ڈالر کا نقصان کیا ہے اس مسئلے پر ابھی پولیس کی چھان بین جاری ہے۔