ظفری خان اور پریا کی فلم ”مالو“کی شوٹنگ جاری

ظفری خان اور پریا کی فلم ”مالو“کی شوٹنگ جاری

  

لاہور(فلم رپورٹر)پنجابی فلم”مالو“کی شوٹنگ ان دنوں لاہور کے مختلف علاقوں میں تیزی سے جاری ہے جلد نمائش کے لئے پیش کی جانے والی فلم”مالو“کے ہیرو معروف کامیڈین ظفری خان ہیں جبکہ ان کے مقابل ہیروئن کا کردار زمرد خان کی بیٹی پریا خان ادا کررہی ہیں۔یاد رہے کہ ظفری خان اس سے قبل کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جبکہ پریا خان کی بطور ہیروئن یہ پہلی فلم ہے۔

مزید :

کلچر -