سوناکشی بھی بھوجپوری فلموں میں کام کرنے کی خواہشمند

سوناکشی بھی بھوجپوری فلموں میں کام کرنے کی خواہشمند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (اے این این) بھوجپوری فلم کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بالی ووڈ کے امتیاز بچن‘ شتروگھن سنہا اور اجے دیوگن جیسے ہیرو بھوجپوری فلموں میں نظر آتے ہیں۔ ان کے علاوہ بھی بالی ووڈ کے دیگر کئی بڑے سٹار بھوجپوری فلموں میں کام کرنے کے مواقع کی تلاش میں ہے۔ جہاں امیتابھ بچن اور فلموں میں کام کرنا چاہتے ہیں تو اجے دیوگن‘ سلمان خان کی حسرت بھوجپوری فلموں میں کام کرنے کی ہے۔ اس فہرست میں سوناکشی سنہا کا اضافہ ہو گیا ہے۔ منوج تیواری اپنی ہوم پروڈکشن کی ایک فلم میں امیتابھ بچن اور اجے دیوگن کو لینے کا ارادہ ظاہر کر چکے ہیں۔ سبھاش گھئی‘ اندرکمار جیسے فلمساز بھی ہندی کے بڑے ستاروں کو لے کر بھوجپوری فلمیں بناناچاہتے ہیں۔

مزید :

کلچر -