سنجے دت کے پیرول میں دوسری مرتبہ ایک ماہ کی توسیع

سنجے دت کے پیرول میں دوسری مرتبہ ایک ماہ کی توسیع

  

ممبئی(اے این این) بھارتی حکام نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں قید بالی ووڈ کے سپر اسٹار سنجے دت کے پیرول میں لگاتار دوسری مرتبہ ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت کو ان کی بیوی مانیتا کی دیکھ بھال کے لئے 21 دسمبر کو ایک ماہ کے لئے پے رول پر رہا کیا گیا تھا تاہم بعد میں انہوں نے اس میں ایک ماہ کی توسیع کرالی تھی جس کے بعد انہوں نے ایک مرتبہ پھر پونا کے ڈویژنل کمشنر کو اپنے پے رول میں توسیع کی درخواست کی۔ متعلقہ کمشنر نے قانون کے مطابق ممبئی میں متعلقہ تھانے سے تصدیق مانگی۔ پولیس اہلکاروں نے بھی جلد ہی معاملات کی توثیق کردی جس کے بعد ان کے پیرول میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے اور اب وہ 21 مارچ تک آزاد ہوا میں سانس لے سکیں گے۔واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ گزشتہ برس سنجے دت کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں 5برس قید کی سزا سنائی تھی۔

مزید :

کلچر -