جو بھی فلمیں کرتی ہوں وہ باکس آفس پر کامیاب ہوتی ہیں‘ ماہی گل

جو بھی فلمیں کرتی ہوں وہ باکس آفس پر کامیاب ہوتی ہیں‘ ماہی گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (اے این این) بالی ووڈ اداکارہ ماہی گل نے کہا ہے کہ وہ باکس آفس کے باے میں فکرمند نہیں‘ صاحب بیوی اور گینگ اسٹر‘ دیوڈی اور گلال جیسی کئی فلموں میں اپنے سنجیدہ کردار سے ناظرین کا دل جیتے والی ماہی گل کی اب گینگ آف گھوسٹ فلم ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ ماہی گل نے کہاکہ میں جو بھی فلمیں کرتی ہوں وہ چھوٹے بجٹ کی ہوتی ہیں اور اس کی کمائی کےلئے فکرمند نہیں رہتی۔ ماہی گل نے کہاکہ میں جو بھی فلمیں کرتی ہوں وہ باکس آفس پر کامیاب رہتی ہیں اور ساتھ ہی ان کی ستائش بھی کی جاتی ہے اس لئے میں زیادہ فکرمند نہیں رہتی۔ واضح رہے کہ ستیش کوشک کی ہدایت میں بننے والی فلم ”گینگ آف گھوسٹ“ کے فلمساز رتن جین ہیں یہ فلم بنگالی فلم بھوتر بھوشت کی ری میک ہے اس فلم میں شرمن جوشی‘ ماہی گل‘ میرا چوپڑا‘ جیکی شرف‘ انوپم کھیر‘ راج پال یادیو اور سوربھ شکلا اہم کردار کررہے ہیں یہ فلم 21 مارچ کو ریلیز ہوگی اس فلم سے پرینکا چوپڑا کی بہن میرا چوپڑا بالی ووڈ میں قدم رکھی رہی ہیں۔

مزید :

کلچر -