پریانکا چوپڑا کا والدین کی 33 ویں شادی کی سالگرہ پر کام سے عارضی وقفہ

پریانکا چوپڑا کا والدین کی 33 ویں شادی کی سالگرہ پر کام سے عارضی وقفہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (اے پی پی) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے والدین کی 33 ویں شادی کی سالگرہ پر کام سے عارضی وقفہ لے لیا۔ پریانکا چوپڑا نے سماجی میل جول کی ویب سائیٹ ٹوٹیٹر پر مداحوں کیلئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے فلموں کی عکسبندی سے عارضی طور پر وقفہ لیا ہے کیونکہ ان کے والدین کی 33 ویں شادی کی سالگرہ ہے اگرچہ ان کے والد اس دنیا سے چل بسے ہیں اس کے باوجود وہ اس دن کا خصوصی طور پر اہتمام کریں گی اور اس دن کیلئے انہوں نے بہت کچھ سوچ رکھا ہے۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے والد سال 2013ءکے جون میں اس دنیا سے چل بسے تھے۔ پریانکا نے کہا کہ ان کے والد ان کے دل کے بہت قریب تھے ان کی زندگی میں ان کے والد کی کمی کوئی نہیں پوری کر سکتا۔

مزید :

کلچر -