حکومت 10ڈالرفی یونٹ والی ایل این جی 20میں درآمدکررہی ہے

حکومت 10ڈالرفی یونٹ والی ایل این جی 20میں درآمدکررہی ہے

  

لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین ایگری فورم ڈاکٹر ابراہیم مغل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت ملک میں گیس اور انرجی کی کمی کو پورا کرنے کےلئے لیکوئڈنیچرل گیس درآمد کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے اور یہ گیس بین الاقوامی طورپر 10ڈالر فی یونٹ ہے جبکہ عام بات ہورہی ہے کہ حکومت یہ گیس شاید 20ڈالر میں درآمد کرنا چاہتی ہے درآمدی مافیا اس درآ مد میں کروڑوں ڈالر کمانا چاہتا ہے اور اس کرپشن کا بوجھ غریب پاکستانیوں پر پڑ جائیگا ایگری فورم کی تحقیق کے مطابق یہ گیس زیادہ سے زیادہ 8سے10ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں درآمد ہونی چاہیے تاکہ پاکستانیوں پر درآمدی مافیا کی رشوت اور ناجائز کمیشن کا بوجھ نہ پڑے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس درآمدکےلئے قطر، دنیا کے دیگر ممالک سے رابطہ کرکے اس کی درآمد لگاتار مستقل بنیادوں پر 8سے10ڈالر فی یونٹ سے زیادہ ہرگز نہ ہو ڈاکٹر مغل نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے واٹر اور انرجی کا حل صرف اور صرف نئے ڈیم بنانے میں مخفی ہے اس کام کو جتنا لیٹ کیا جائےگا پاکستانی زرمبادلہ بھی ضائع ہوگا۔

 عوام مہنگائی کے بوجھ تلے بھی دبے رہیں گے اور پاکستان کی معاشی حالت بھی نہیں سدھر پائیگی۔

مزید :

کامرس -