ٹی سی پی ¾پاک فوج کو چینی فروخت کرنے کیلئے اجازت طلب کرلی گئی

ٹی سی پی ¾پاک فوج کو چینی فروخت کرنے کیلئے اجازت طلب کرلی گئی

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے پاک فوج کو بارہ ہزار ٹن سے زائد چینی فروخت کرنے کے لئے وزارت تجارت سے اجازت مانگ لی۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے مطابق اس وقت ایک لاکھ ٹن چینی کا ذخیرہ موجود ہے جس کے پیش نظر باآسانی پاکستان آرمی کی ضرورت پوری کی جا سکتی ہے، نومبر 2013 میں پاک فوج کے ڈائریکٹر جنرل نے بارہ ہزار چار سو ٹن چینی کی درخواست دی تھی، اس وقت ٹی سی پی کے پاس چینی کے زخائر محدود تھے تاہم مقامی شوگر ملز سے چینی کی خریداری اور ذخائر میں بہتری کے بعد پاک فوج کی ضرورت پوری کی جاسکتی ہے، تاہم اس سے قبل وزارت تجارت کی اجازت ضروری ہے، ٹی سی پی حکام کا کہنا ہے کہ پاک فوج کو چینی چون روپے چار پیسے فی کلو فروخت کی جائے گی۔

مزید :

کامرس -