پاک چین معاشی راہداری سے کروڑوں لوگوں کو فائدہ ہوگا: چینی وزیرخارجہ

پاک چین معاشی راہداری سے کروڑوں لوگوں کو فائدہ ہوگا: چینی وزیرخارجہ

  

بیجنگ (اے پی پی) چین نے پاک چین معاشی راہداری پر بھارت کے تحفظات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے بارے میں اسکا موقف بالکل واضح ہے کہ یہ مسئلہ ایک تاریخی حقیقت ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہواشن ینگ نے میڈیا بریفنک کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان اور چین 2ہزار کلو میٹر لمبی تجارتی راہداری کی تعمیر کا منصویہ رکھنے ہیں، چین امید کرتا ہے کہ پاکستان اور بھارت امن کے جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات اور باہمی مشاورت سے مسئلہ کشمیر کا حل نکالیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ پاک چین راہ داری دونوں ملکوں کے درمیان ایک اہم معاہدہ ہے جس سے کروڑوں لوکھوں کو فائدہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے نہ صرت دونوں ملکوں کو فائدہ ہو گا بلکہ اس سے جنوبی اور مشرقی ایشیا کے درمیان بھی رابطے بڑھیں گے اور یہ علاقائی تعاون کے حوالے سے بھی ایک اچھی مثال قائم کرے گا۔

و

مزید :

کامرس -