لاہورچیمبرکاصنعتوں کو گیس کی بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم

لاہورچیمبرکاصنعتوں کو گیس کی بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم

  

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے صنعتوں کو گیس کی بحالی پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا شکریہ اور ایس این جی پی ایل حکام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اسے مینوفیکچرنگ سیکٹر بالخصوص ایکسپورٹ سے وابستہ صنعتوں کے مفاد میں یہ بہترین فیصلہ قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر سہیل لاشاری، سینئر نائب صدر میاں طارق مصباح اور نائب صدر کاشف انور نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مطالبے پر گیس بحالی کے نوٹیفیکیشن کا اجراءحکومت اور کاروباری برادری کے درمیان اعتماد سازی کو فروغ دے گا۔ لاہور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے کہا کہ اگرچہ ملک میں گیس کی قلت ہے لیکن ترجیحات از سر نو مرتب کرکے صورتحال کو خاصی حد تک بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبے کو گیس کی بحالی مینوفیکچرنگ سیکٹر کی بحالی کی جانب ایک بہت بڑا قدم ہے ۔

اور ایکسپورٹ سے وابستہ صنعتیں جی ایس پی پلس سٹیٹس سے فائدہ اٹھانے کے لیے کام کرسکیں گی۔

مزید :

کامرس -