ہربنس پورہ ، چور گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل لے گئے
لاہور(کرائم سیل)تھانہ ہربنس پورہ کے علاقے میں چور گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل لے اڑے،بتایا گیا ہے کہ بدھ کی دوپہر اڑھائی بجے ظفر اللہ نامی شخص کا بیٹا زبیر کالج سے گھر واپس آیا اور اپنی ہنڈا (70 سی سی )موٹر سائیکل LEN-12-7376 دروازے کے پاس کھڑی کر کے اندر چلا گیا ، پانچ منٹ بعد ہی واپس آنے پر موٹر سائیکل غائب تھی، جسے گردو نواح میں ہر جگہ تلاش کیا گیا تاہم موٹر سائیکل کا کوئی پتہ نہ چلا، واقعہ کی اطلاع 15 پر کال کر کے دی گئی جس کے بعد تھانہ ہربنس پورہ پولیس موقع پر پہنچی، گاڑی کے مالک ظفر اللہ نے موٹر سائیکل چوری کے بعد اندراج مقدمہ کی درخواست متعلقہ تھانے میں دی ہے لیکن پولیس تاحال مقدمہ درج کرنے سے گریزاں ہے۔