نجم سیٹھی کی بک شاپ پر ڈکیتی کر نے والے 3ڈاکو گرفتار
لاہور(کرائم سیل) چیئر مین پی بی سی کی بک شاپ پر ڈکیتی کی واردات کرنے والے تین ڈاکو گرفتار ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ دو روز قبل تھانہ غالب مارکیٹ کے قریب واقع چیئرمین پی بی سی نجم سیٹھی کی بک شاپ پر شام کے وقت تین ڈاکو گن پوائنٹ پر عملے کو یرغمال بنانے کے بعد تمام عملے کو تشدد کا نشانہ بناکر ان سے موبائل فونز ،نقدی اور پرس لینے کے بعد دکان میں موجود کیش لوٹ کر فرار ہو گئے تھے اور جاتے ہوئے کیمرے کی ریکارڈنگ بھی ساتھ لے گئے تھے ۔مقدمہ تھانہ غالب مارکیٹ میں درج کر لیا گیا تھا ۔گذشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی کہ تین نامعلوم افراد کینٹ کے علاقے میں ایک شاپنگ مال میں دکان کے عملے کے ایک ساتھی کے کریڈٹ کارڈ سے خریداری کر رہے ہیںجس پر پولیس نے ریڈ کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق ڈاکوﺅں سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔