نصیر آباد ، 25سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آکر ہلاک

نصیر آباد ، 25سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آکر ہلاک

  

لاہور(کرائم سیل)نصیر آباد کے علاقہ میں 25سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا،پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق غلام رسول کا بیٹا وقاص نصیر آباد کے علاقہ سیون اپ پل کے قریب ریلوے ٹریک کراس کررہا تھا کہ ٹرین سے ٹکرا گیا اور موقع پرہی چل بسا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی،پولیس کے مطابق ورثاءکی جانب سے کارروائی نہ کروانے کی درخواست پر نعش کو ورثاءکے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -