سرینا ولیمز دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئیں

سرینا ولیمز دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئیں

  

دبئی (سپورٹس ڈےسک )امریکہ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی چیمپیئن سرینا ولیمز دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئیں۔ ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی اور سربیا کی جلینا جانکووچ ایونٹ کے ابتدائی میچ جیت کر ویمنز سنگلز کے دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئیں۔ دبئی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے دوسرے راﺅنڈ میں سرینا ولیمز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے روس کی اکاترینا ماکاروا کو سٹریٹ سیٹس میں 7-6(10-8) اور 6-0 سے ہرا کر ایونٹ کے تیسرے راﺅنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ پہلے راﺅنڈ میچ میں ڈنمارک کی ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک کیرولین وزنائیکی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سیبائن لیشکی کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر اگلے راﺅنڈ میں جگہ بنائی، ایک اور میچ میں سربین ٹینس سٹار جلینا جانکووچ نے حریف یوکرائن کی کھلاڑی مرینا زینوسکا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-3 سے شکست دی۔

 زیر کر کے اگلے راﺅنڈ تک رسائی حاصل کی۔ دوسری جانب ویمنز ڈبلز ایونٹ کے پہلے راﺅنڈ میں سیرا ایرانی اور روبرٹا وینسی پر مشتمل اٹالین جوڑی نے نادیہ پیٹرووا اور انستاسیا پولوچنکووا کی جوڑی کو ہرا کر دوسرے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -