قومی ٹیم ویتنام کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں کامیابی کے بعد وطن واپس پہنچ گئی

قومی ٹیم ویتنام کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں کامیابی کے بعد وطن واپس پہنچ گئی

  

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) قومی ٹیم ویتنام کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں کامیابی کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے حکام کے مطابق 5 رکنی ٹیم میں 4 کھلاڑی اور ایک آفیشل شامل ہیں۔ کھلاڑیوں میں اعصام الحق، عقیل خان، یاسر خان اور محمد عابد جبکہ آفیشل میں محمد خالد شامل ہیں۔ ڈیوس کپ ٹائی میں قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی قابل ستائش رہی اور ویتنام کے خلاف ٹائی میں پاکستان نے 3-2 سے کامیابی حاصل کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -