مایوس کن دورہ نیوزی لینڈ،سابق کرکٹرز اورمیڈیا بھارتی ٹیم پر برس پڑا

مایوس کن دورہ نیوزی لینڈ،سابق کرکٹرز اورمیڈیا بھارتی ٹیم پر برس پڑا

  

نئی دہلی (اے پی پی) دورہ نیوزی لینڈ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر سابق کرکٹرز اور میڈیا بھارتی ٹیم پر برس پڑے۔ بھارتی دورہ نیوزی لینڈ کے دوران ایک بھی میچ نہ جیت سکی۔ ون ڈے سیریز میں عالمی چیمپئن بھارتی ٹیم کو کیوی ٹیم کے ہاتھوں 4-0 سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ٹیسٹ سیریز میں کیوی ٹیم نے 1-0 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ مایوس کن کارکردگی پر سابق کرکٹرز اور میڈیا بھارتی ٹیم پر برس پڑا اور ٹیم کی قیادت تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔ سابق کرکٹرز اور میڈیا نے بورڈ کو خبردار کیا ہے کہ بورڈ کو مالی طور پر مضبوط بنانے سے فیلڈ میں کامیابیاں حاصل نہیں ہوں گی بلکہ فتوحات کیلئے کھلاڑیوں کو پرفارم کرنا ہو گا۔ سابق ٹیسٹ کپتان بسہان سنگھ نے ٹیم کی شکست کا ذمہ دار بورڈ کو ٹھہرا دیا اور کہا کہ بورڈ کو مالی طور پر مضبوط کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔

، ماضی میں روپوں سے کئی کرکٹرز کو خریدا جا چکا ہے لیکن پیسے سے کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر نہیں بنائی جا سکتی۔ سیدہارتھ مونگا نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ دھونی بہترین بلے باز ہیں لیکن ملک سے باہر وہ کامیاب نہیں ہوتے اسلئے ان کی جگہ ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری ویرات کوہلی کو سونپ دی جائے۔ سابق ٹیسٹ باﺅلر کرسن نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بیٹنگ فرینڈلی وکٹوں کی وجہ سے کھلاڑیوں کو ملک سے باہر پرفارم کرنے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -