امریکہ میں آئس ہاکی کا میدان لڑائی کا اکھاڑہ بن گیا

امریکہ میں آئس ہاکی کا میدان لڑائی کا اکھاڑہ بن گیا

  

واشنگٹن(آن لائن) امریکہ میں آئس ہاکی کا میدان اکھاڑے میں تبدیل ہو گیا۔ کھلاڑی میدان کو باکسنگ رِنگ سمجھے اور لاتوں گھونسوں کا آزادانہ استعمال کرتے نظر آئے۔امریکہ میں ہونے والے آئس ہاکی لیگ میچ کے دوران دو شہروں کی لیگ ٹیمیں مد مقابل ہوئیں۔ کھیل کے آخری لمحات میں دونوں ٹیموں میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد کھلاڑی ایک دوسرے کے خلاف غصے میں اتنے آپے سے باہر ہوئے کہ بات ہاتھا پائی پر جا پہنچی۔ میدان تو آئس ہاکی کا تھا مگر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اس میں باکسنگ، ریسلنگ اور مارشل آرٹ کے بھی خوب جوہر دکھائے۔ کھلاڑیوں کی آپس کی مار کٹائی میں ریفری بھی نہ بچ سکے انہیں بھی لاتوں اور گھونسوں کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -