دھمیکا پریساد نے بنگلہ دیش میں سری لنکن ٹیم کو جوائن کرلیا

دھمیکا پریساد نے بنگلہ دیش میں سری لنکن ٹیم کو جوائن کرلیا

  

ڈھاکہ (اے پی پی) سری لنکن ٹیم کے کھلاڑی دھمیکا پریساد نے بنگلہ دیش میں اپنی ٹیم کو جوائن کرلیا۔ سری لنکن ٹیم کے لیے بری خبر یہ ہے کہ فاسٹ باﺅلر نووان کولاسیکرا فٹنس مسائل کے باعث بقیہ دورہ بنگلہ دیش اور ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ان کی شرکت فٹنس سے مشروط ہو گی۔ ان کی جگہ دھمیکا پریساد کو ٹیم میں طلب کیاگیا تھا انہوں نے بنگلہ دیش میں ٹیم جوائن کر لیا ہے۔

کولا سیکرا بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ کے دوران گراﺅن انجری میں مبتلا ہو گئے تھے، ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد بتایا کہ کولا سیکرا کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور ایسی حالت میں ان کیلئے کھیل کو جاری رکھنا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے اسلئے انہیں علاج کیلئے واپس وطن بھیج دیا گیا ہے جس کے باعث وہ بقیہ دورہ بنگلہ دیش سے باہر ہو گئے ہیں، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں فٹ ہونے میں ایک سے ڈیڑھ ماہ لگ سکتے ہیں جس کے باعث وہ ایشیا کپ میں بھی ملک کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے البتہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ان کی شرکت فٹنس سے مشروط کر لی گئی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -