جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج شروع ہوگا

جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج شروع ہوگا

  

جہانسبرگ(ندیم شبیر) جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج سے سینٹ جارج پارک، پورٹ الزبتھ میں شروع ہوگا۔ آسٹریلیا کو پروٹیز کے خلاف سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ کینگروز نے پروٹیز کو سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 281 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم گریم سمتھ کی قیادت میں میدان میں اترے گی آسٹریلیا کی قیادت کے فرائض مائیکل کلارک انجام دیں گے۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ یکم سے 5 مارچ تک کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -