آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی انگلش فاسٹ باﺅلر جوش شاہ کی سرزنش

آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی انگلش فاسٹ باﺅلر جوش شاہ کی سرزنش

  

دبئی (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر انگلینڈ انڈر 19 ٹیم کے فاسٹ باﺅلر جوش شاہ کی سرزنش کی۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جاری انڈر 19 ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں انگلش فاسٹ باﺅلر جوش شاہ نے حریف ٹیم کے بلے باز کو آﺅٹ کرنے کے بعد پویلین جانے کا اشارہ کیا، آئی سی سی کے مطابق شاہ کی یہ حرکت آئی سی سی کے قوانین کی خلاف ورزی ہے جس پر ان کی سرزنش کی گئی ہے۔

 اور مستقبل میں انہیں اس حرکت سے باز رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -