ٹیسٹ سیریز میں کامیابی ٹیم کی اجتمائی کوششوں کا نتیجہ ہے ،برینڈن میکولم

ٹیسٹ سیریز میں کامیابی ٹیم کی اجتمائی کوششوں کا نتیجہ ہے ،برینڈن میکولم

  

ویلنگٹن (اے پی پی) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے قائد اور مایہ ناز بلے باز برینڈن میکولم نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی ٹیم کی اجتمائی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں اپنی شاندار ٹرپل سنچری کو کیریئر کی یادگار اننگز قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ وہ بقیہ زندگی میں ہمیشہ اسے یاد رکھیں گے۔ میکولم نے بھارت کے خلاف آخری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں مشکل وقت میں شاندار ٹرپل سنچری سکور بنا کر نہ صرف اپنی ٹیم کو شکست سے بچایا بلکہ کئی ریکارڈز بھی اپنے نام کئے۔

 میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیوی قائد نے کہا کہ مشکل وقت میں ایسی اننگز کھیلنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے، ملک کی طرف سے ریکارڈ ساز اننگز کھیل کر ٹیم کو عالمی چیمپئن بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح دلانا باعث فخر ہے۔ میکولم ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ میں نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹرپل سنچری سکور مکمل کرنے والے پہلے بلے باز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسری اننگز میں بی جے واٹلنگ اور جیمز نیشم کے ساتھ کی بدولت وہ یادگار اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے جس پر وہ ان کے مشکور ہیں، ٹرپل سنچری مکمل کرنے کی خوشی الفاظ میں بیاں نہیں کر سکتا، اس کامیابی کے باوجود میں خود کو مارٹن کرو سے بہتر بلے باز تصور نہیں کر سکتا۔ امید ہے کہ ٹیم مستقبل میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید کامیابیاں حاصل کرے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -