بنگلہ دیش اور سری لنکا دوسر ے ون ڈے میں آج مدمقابل ہونگے

بنگلہ دیش اور سری لنکا دوسر ے ون ڈے میں آج مدمقابل ہونگے

  

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے ا میچ آج شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور میں کھیلا جائے گا۔ مہمان ٹیم سری لنکا کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ پیر کو ڈھاکہ میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 13 سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 22 فروری کو اسی میدان میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے مابین کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سری لنکا نے 1-0 سے اپنے نام کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -