مریدکے جم خانہ کرکٹ کلب نے مسلم ماڈل سکول کو شکست دیدی
مرید کے(نامہ نگا) مرید کے جمخانہ کرکٹ کلب نے مسلم ماڈل ہائی سکول کرکٹ کلب کو ایک اہم میچ میں شکست دے دی، گزشتہ روز میو نسپل سٹیڈیم مرید کے میں کھیلے گئے میچ میں ناجد راحیل نے خوبصورت شاٹس کھیلتے ہوئے مرید کے جمخانہ کے لئے سنچری سکور جڑ دی اور 106رنز بنائے ، مرید کے جمخانہ کی انتظامیہ نے ناجدراحیل کی آل رائنڈر کارکردگی پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا اور اس امر کااظہار کیا گیا کہ ناجد راحیل جیسے نوجوان کرکٹر ہی ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں۔