انٹرنیشنل ویمن سکواش چیمپئن شپ آج شروع ہوگی

انٹرنیشنل ویمن سکواش چیمپئن شپ آج شروع ہوگی

  

اسلام آباد (اے پی پی) بحریہ ٹاون انٹر نیشنل وومن سکواش چیمپیئن شپ آج سے سفاری کلب میں شروع ہوگی۔ جس میں 5ممالک کی خواتین کھلاڑی حصہ لے ر ہی ہیں۔ جس میں میزبان پاکستان کے علاوہ چین،سری لنکا،بھارت اور جنوبی کوریا کی 35خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی۔اس ٹورنامنٹ میںحصہ لینے والی کھلاڑیوں میں پاکستان کی29، بھارت اور چین کی 2،2جبکہ سری لنکا اور جنوبی کوریا کی ایک،ایک کھلاڑی شامل ہے اور بھارت ، چین، کوریا اور سری لنکا نے شرکت کی تصدیق کردی ہے۔

 چیمپئن شپ کے 20 اور 21 فروری کو کوالیفائنگ راﺅنڈ جبکہ 22 سے 24 فروری تک مین راﺅنڈ کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ اور یہ چیمپئن شپ 24فروری تک جاری رہے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -