سعید اجمل نے بھی ایشیا کپ کے لئے لگائے گئے تربیتی کیمپ میںرپورٹ کردی

سعید اجمل نے بھی ایشیا کپ کے لئے لگائے گئے تربیتی کیمپ میںرپورٹ کردی

  

لاہور ( سپورٹس رپورٹر )ایشیا کپ کے لئے قذافی سٹیڈیم لاہور میں لگائے گئے قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں دوسرے سیشن میں سعید اجمل نے بھی رپورٹ کردی ۔سعید اجمل تربیتی کیمپ کے پہلے روز کے دونوں سیشنز اور دوسرے روز کے پہلے سیشن میں اپنی ذاتی مصروفیت کی وجہ سے ٹریننگ میں حصہ نہ لے سکے تھے نے بدھ کے روز کیمپ میں رپورٹ کی تو ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے ان کا والہانہ استقبا ل کیا ۔پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی اور سابق چیئرمین خالد محمود نے بھی ٹریننگ کیمپ کا دورہ کیا اور کھلاڑیوں کو لیکچر دیا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -