چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نےشہبازشریف کو”مین آف ایکشن“قرار دےدیا

چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نےشہبازشریف کو”مین آف ایکشن“قرار دےدیا

  

لاہور( پ ر)چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے بیجنگ میںوزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ کے طور پر ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا اور انہیں پاکستان کا ”مین آف ایکشن “قرار دیا۔ چینی وزیرخارجہ نے شہبازشریف سے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان بننے والی شاہراہ معیشت کی تعمیر میں پنجاب کا اہم رول ہو گا اور یہ امر خوش آئند ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کی قیادت آپ جیسے محنتی اور مستعد شخص کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب میں آپ کی اعلیٰ کارکردگی سے بخوبی آگاہ ہیں اور ہمارے نزدیک آپ پاکستان کے ”مین آف ایکشن “ ہیں

مزید :

صفحہ اول -