آئینی پٹیشن میں فرقہ وارانہ "چٹ "رکھنے پر مقامی وکیل آفاق احمد کیخلاف انسداد ہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کاحکم

آئینی پٹیشن میں فرقہ وارانہ "چٹ "رکھنے پر مقامی وکیل آفاق احمد کیخلاف انسداد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے آئینی پٹیشن میں فرقہ وارانہ "چٹ "رکھنے پر مقامی وکیل آفاق احمد کیخلاف انسداد ہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کاحکم دیدیا۔عدالت کے روبرو ایڈووکیٹ آفاق احمد کی جانب سے ہائیکورٹ بار کے انتحابات کیخلاف ایک پٹیشن دائر کی گئی تھی جس میں فرقہ وارانہ الفاظ پر مشتمل ایک پرچی موجود پائی گئی ۔فاضل جج نے اس پرچی کی ہینڈ رائٹنگ کی جانچ کے لئے اسے فرانزک لیبارٹری بجھوانے کی ہدایت بھی کی ہے جبکہ ایڈووکیٹ آفاق احمد کو توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے ۔عدالت نے پولیس کووکیل کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر کی نقل آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ملزم وکیل کے خلاف تھانہ پرانی انار کلی میں مقدمہ درج کر کے اس کی نقل ہائیکورٹ میں داخل کرا دی گئی ہے جبکہ مذکورہ وکیل کا لائسنس بھی معطل کر دیا گیا ہے

مزید :

صفحہ آخر -