نذیر کے کپڑوں پر لگے خون کے دھبے باقی 7مقتولین کے خون سے میچ کرگئے
لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہورکے علاقے جوہرٹاﺅن میں 8افراد کے قتل کی فرانزک لیب کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مقتول نذیر کے کپڑوں پر لگے خون کے دھبے باقی 7مقتولین کے خون سے میچ کرگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہتھوڑے پر نذیر کے کوئی فنگرپرنٹس نہیں ملے، ہتھوڑے کا دستا لکڑی کا تھا جس کے باعث انگلیوں کے نشانات نہیں آئے جبکہ جو کیمیکل لاشوں کے قریب سے ملاوہی نذیرکے پاﺅں پر بھی لگا ہواہے۔ ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ نذیر کی موت کی وجہ نشہ آور گولیوں کی زائد مقدار لینے سے ہوئی دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کے گھر میں ڈکیتی کی واردات نہیں ہوئی، لاشوں کے پاس مہنگے موبائل اور زیوارت بھی موجود تھے۔
خون کے دھبے