پنجاب حکومت نے 5افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کر دیئے

پنجاب حکومت نے 5افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کر دیئے

  

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب حکومت نے 5افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اسفند یار ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ محنت و افرادی قوت کو ٹرانسفر کرکے او ایس ڈی لگایا گیا ہے۔ ناصر جمیل خان او ایس ڈی کو ایڈیشنل سیکرٹری لیبر، تقرری کے منتظر رانا محمد طاہر کو ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن، میاں ابرار احمد او ایس ڈی کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ جنگلات، وائلڈ لائف فشریز لگایا گیا ہے۔ سید بلال حیدر ایڈیشنل پروگرام ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ کو ٹرانسفر کرکے ان کی خدمات پاک کینیڈا پراجیکٹ کے سپرد کر دی گئیں۔

مزید :

صفحہ آخر -