مذاکرات اور دہشت گردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے،گورنر چو دھر ی سرور

مذاکرات اور دہشت گردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے،گورنر چو دھر ی سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب چو دھر ی محمد سرور نے کہ مذاکرات اور دہشت گردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ۔ طالبان کو مذاکرات کے لئے پُر تشدد کاروائیوں کو روکنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پُرعزم ہیں اور اس سلسلے میں ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاﺅس لاہور میں ناروے میں مقیم پاکستانی نژاد خالد محمود کی کتاب ”تاریخ ناروے“ کی رونمائی تقریب کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ایم این اے ملک پرویز، ایم این اے وحید عالم خاں، ایم این اے سہیل شوکت، ایم پی اے خواجہ عمران نذیر، ایم پی اے چوہدری شہباز احمد، ایم پی اے غزالی سلیم بٹ، ایم پی اے وحید گل ، ایم پی اے ملک غلام حبیب اعوان کے علاوہ الطاف حسین قریشی،واصف ناگی، سہیل وڑائچ اور اجمل نیازی شرکت کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کامیاب اور ذمہ دار ریاست کے طور پر مقامی اور عالمی سطح پر اپنے فرائض سے باخوبی آگاہ ہے اور پوری قوم اس حوالے سے متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی عالمی مس¿لہ بن چکی ہے اور اس حوالے سے پاکستان اپنی کوششیں کرتا رہے گا تاکہ دُنیا میں قیام امن کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنا تنہا حکومت کی بس کی بات نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں اور معاشرے کے ہر طبقے کو اس حوالے سے متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔ گورنر نے کہا کہ قوموںکی زندگیوں میں مشکل حالات آتے رہتے ہیں تاہم وہ قوموں جو خندہ پیشانی سے ان مشکلات کا مقابلہ کرتی ہیں کامیابی ان کا مقدر بن جاتی ہے۔ گورنر پنجاب نے مصنف خالد محمود کی کتاب ”تاریخ ناروے“ کو سراہتے ہوئے کہا کہ مصنف نے ناروے کے اسباب و واقعات، جدوجہد اور کامیابی کو جس خوبصورت انداز میں بیان کیا ہے وہ قابل تحسین ہے ۔اس موقع پر کتاب کے مصنف خالد محمود نے کتاب کے مختلف پہلوﺅں پر روشنی ڈالی۔ تقریب سے ڈاکٹر اجمل نیازی، الطاف احمد قریشی ، سہیل وڑائچ،ایم این اے ملک پرویز کے علاوہ دیگر شخصیات نے بھی خطاب کیا۔
قبل ازیں، گورنر پنجاب چودھر ی محمد سرور سے گورنر ہاﺅس لاہور میں(Moderator/Presiding Bishop) چرچ آف پاکستان، بشپ(Samuel Azariuch) کی قیادت میں 9رُکنی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں :Archbishop Anders Wejryd, Dr. Goran Gujhnner, Ms. Ewa Al;mqvist. Mr. Jon Erik Andersson, Ms. Gunilla Hallonsten, Rev. Jan Frederic Herald Lautmann and Bishop Mano Ruumalshah شامل تھے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے رہنے کے لئے بہترین جگہ ہے جہاں انہیں نہ صرف مذہبی آزادی حاصل ہے بلکہ آگے بڑھنے کے بھی یکساں مواقع میسر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ترقی میں بھی اقلیتوں نے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے مو¿ثر اقدامات کر رہی ہے جبکہ ملک کی تمام اسمبلیوں کے علاوہ سرکاری ملازمتوں میں بھی اقلیتوں کے لئے کوٹہ مختص ہے۔ اس موقع پر بشپ(Samuel Azariuch) نے کہا کہ ملک میں دہشت اور انتہاپسندی کے نجات کے لئے پوری قوم متحد ہے اور اقلیتی برادری اس حوالے سے پوری قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -