گورنر پنجاب کی اہلیت کے خلاف دائر درخواست کی سماعت3 مارچ تک ملتوی

گورنر پنجاب کی اہلیت کے خلاف دائر درخواست کی سماعت3 مارچ تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے گورنر پنجاب کی اہلیت کے خلاف دائر درخواست کی سماعت3 مارچ تک ملتوی کر دی ۔عدالتی سماعت کے دوران درخواست گزار جاوید اقبال جعفری ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ گورنر پنجاب نے قوم سے حقائق چھپائے اور دعوی کیا کہ انہو ں نے یونیورسٹی آف فیصل آباد سے بی اے کی ڈگری حاصل کی۔انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ فیصل آباد میں زرعی یونیورسٹی کے علاوہ کسی اور یونیورسٹی کا وجود ہی نہیں لہذا عدالت گورنر پنجاب پر آئین کے آرٹیکل62,63 کا اطلاق کرتے ہوئے انہیں نااہل قرار دے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل میاں عرفان اکرم نے وفاقی حکومت کا جواب داخل کرنے کے لئے عدالت سے مزید مہلت کی استدعا کی۔جس پر عدالت نے گورنر پنجاب کی اہلیت کے خلاف دائر درخواست کی سماعت3 مارچ تک ملتوی کر دی۔

مزید :

صفحہ آخر -