لاہور ہائیکورٹ نے والٹن کنٹونمنٹ بورڈ میںحلقہ بندیوں کیخلاف درخواست پر جواب طلب کرلیا

لاہور ہائیکورٹ نے والٹن کنٹونمنٹ بورڈ میںحلقہ بندیوں کیخلاف درخواست پر جواب ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس فرخ عرفان خان نے والٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں کی گئی حلقہ بندیوں کیخلاف دائر درخواست پر الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین سے 4 مارچ کو جواب طلب کرلیا۔درخواست گزار فیصل مسعود کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ والٹن کنٹونمنٹ بورڈ میںایوارڈ ایک تا 10 میں کی گئی حلقہ بندیاں غلط کی گئی ہیں اس حوالے سے ایگزیکٹو آفیسر کے غیرقانونی فیصلے کو کالعدم قرار دے کر درخواست گزار کی تجاویز کے مطابق حلقہ بندیاں کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -