ریلوے ٹریک کی سکیورٹی ، ڈ رون طیاروں کی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی تجویز

ریلوے ٹریک کی سکیورٹی ، ڈ رون طیاروں کی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی تجویز

  

لاہور(سٹاف رپورٹر) ریلوے ٹریک ا ور ٹرینوں کی سکیورٹی سلسلہ میں وفاقی وزیرریلو ے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس گذشتہ روز ریلوے ہیڈکوارٹرمیں منعقد ہو ا جس میںسینئر ریلوے افسران سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کے سکیورٹی ایکسپرٹس نے بھی شرکت کی اجلاس میں کراچی تاخیبر1600کلومیٹر مین ریلوے ٹریک کی حفاظت کے لئے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا ذرائع کے مطابق کمپنیوں نے ٹریک کی سکیورٹی کے لئے سکینرز، کیمروں ، اور فائبر آپٹک کی تنصیب سمیت ڈرون طیاروں کی ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کی بھی تجویز دی گئی ذرائع کے مطابق اجلاس میں سکیورٹی ایکسپرٹس نے بتایا کہ ٹریک کی سکیورٹی کے لئے 3سے 30کلومیٹررینج کے ڈرون طیاروں کا استعمال کیا جاسکتا ہے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ 3کلومیٹررینج والے ڈروں طیارے کی قیمت 3لاکھ جبکہ 30کلومیٹررینج طیارے کی قیمت 25لاکھ کے قریب ہے اور اس منصوبے پر 15سے 20کروڑ روپے خرچ ہو سکتے ہیں ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر ریلو ے نے سکیورٹی ایکسپرٹس کوٹریک سکیورٹی کے لئے مکمل پلان کے ساتھ قابل عمل تجاویز فراہم کر نے کی ہدایت کی ۔

مزید :

صفحہ آخر -