عوام لادینیت کےخلاف سینہ سپر ہو جائیں تو دہشت گردی کا خاتمہ ہو جائےگا‘ عبدالرﺅف ربانی

عوام لادینیت کےخلاف سینہ سپر ہو جائیں تو دہشت گردی کا خاتمہ ہو جائےگا‘ ...

  

لاہور(پ ر)سیکرٹری جنرل جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان عبدالرﺅف ربانی نے اجتماعی مطالعہ کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارا اجتماعی مسئلہ یہ ہے کہ ہم اللہ کو بھی مانتے ہیں قرآن کو بھی مانتے ہیں نبی اکرم ﷺ کو اپنا رہبر و رہنما بھی مانتے ہیں لیکن عملی طور پر نہ ہم خدا کی مانتے ہیں اور نہ قرآن کی مانتے ہیںاور نہ ہی عشق رسولﷺ کے تقاضے پورے کرتے ہیںاہل ایمان کے قول و فعل میں تضاد ذلت و رسوائی کا سبب ہے۔ عدالتی، معاشی، معاشرتی، تعلیمی اور سیاسی نظام میں قرآن و سنت کی بالا دستی قبول کی جائے اور عمل کیا جائے پاکستانی عوام ریاستی طاقت سے استعمال کی جانے والی لادینیت کے خلاف سینہ سپر ہو جائیں تو دہشت گرد اور دہشت گردی کا خاتمہ ہو جائے گا۔اس موقع پر فضل الرحمن ڈپٹی سیکرٹری جنرل جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان اور مرکزی ذمہ داران بھی موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -