سکیموں میں شفافیت کو یقینی بنانے کےلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں،اسحاق ڈار، مریم نواز

سکیموں میں شفافیت کو یقینی بنانے کےلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں،اسحاق ...

  

اسلام آباد(اے این این)وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چیئرپرسن وزیراعظم یوتھ پرو گرام مریم نواز شریف نے وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی سیکریٹری خزانہ اور متعلقہ شعبوں کے سربراہان کے علاوہ ایک خاتون رکن قومی اسمبلی نے بھی شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران متعلقہ حکام نے وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کی 5 سکیموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ان سکیموں میں وزیراعظم کی ہونہار طلباءکے لیے لیپ ٹاپ سکیم، طلباءکے لیے فیس کی ادائیگی کی سکیم، سکل ڈویلپمنٹ سکیم، قرض حسنہ سکیم اور یوتھ انٹرن شپ سکیم شامل ہیں۔ اس موقع پر اسحاق ڈار اور مریم نواز شریف نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ ان تمام سکیموں پر عمل درآمد کے نظام کو بہتر بنائیں، اور ان کی افادیت اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اُٹھائیں۔ اُنہوں نے ان سکیموں کے لیے اہلیت کے معیار کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا تاکہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایت کے مطابق صرف مستحق لوگ ہی ان سے فائدہ اُٹھا سکیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ان سکیموں کے دائرہ کار کو دور دراز اور پسماندہ علاقوں تک بڑھایا جائے چونکہ وزیراعظم دور افتادہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں تاکہ انہیں ملکی ترقی کے دھارے میں شامل کیا جاسکے۔ وزیرخزانہ اور چیئرپرسن نے وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سکیم ، فیس کی ادائیگی کی سکیم اور یوتھ سکل ڈویلپمنٹ سکیم کی منظوری دی اور متعلقہ حکام کو انہیں جلد از جلد پایہ¿ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی ، جبکہ وزیراعظم قرض حسنہ سکیم اور وزیراعظم یوتھ انٹرن شپ سکیم کے حوالے سے بہتر لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کی۔

مریم نواز

مزید :

صفحہ آخر -