اوساکا یونیورسٹی جاپان کے اساتذہ اور طلباءکے وفد کا جی سی یو کا دورہ

اوساکا یونیورسٹی جاپان کے اساتذہ اور طلباءکے وفد کا جی سی یو کا دورہ

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)اوساکا یونیورسٹی جاپان کے طلباءاور اساتذہ کے وفد نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان سے تفصیلی ملاقات کی ۔3اساتذہ،9طالبعلموں پر مشتمل 12رکنی وفد کی قیادت اوساکا یونیورسٹی سکول آف فارن سٹڈیز کے شعبہ اردو کے صدر سویا مانے کر رہے تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان نے کہا کہ جی سی یو اور اوساکا یونیورسٹی کے روابط بہت مضبوط ہیں اور ایک معاہدے کے تحت ان دونوں تعلیمی اداروں کے مابین طلباءکا تبادلہ بھی ہوتا رہتا ہے۔اس موقع پر وفد نے شعبہ اردو کے چیئرپرسن ڈاکٹر ہارون قادر، پروفیسر ڈاکٹر تبسم کشمیری اور ڈاکٹر خالدسنجرانی کے ہمراہ اقبال ہاسٹل کا دورہ کیا اور وہ کمرہ دیکھا جہاں ڈاکٹر علامہ محمد اقبال اپنے زمانہ طالبعلمی میں رہائش پذیر تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -