پنجاب یونیورسٹی کے طلباءوطالبات نے یادگاری ٹکٹوں کے ڈیزائن مقابلے میں پہلی تینوں پوزیشنیں جیت لیں

پنجاب یونیورسٹی کے طلباءوطالبات نے یادگاری ٹکٹوں کے ڈیزائن مقابلے میں پہلی ...

  

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈڈیزائن کے طلباءو طالبات نے پاکستان پوسٹ کے زیر اہتمام منعقد کرائے گئے یادگاری ٹکٹوں کے ڈیزائن کے مقابلے میں پہلی تینوں پوزیشنیں حاصل کر لی ہیں۔ مقابلے کے 12 تھیمز کے لئے 31 شرکاءکی 642 انٹریز میں سے صرف 32 ڈیزائنز کا انتخاب کیا گیا جس میں پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے طلباءو طالبات نے پہلی تینوں پوزیشنیں جیت لیں ۔ انعام حاصل کرنے والے طلباءو طالبات میں طحہٰ شاہد، ہماءزاہد، غلام عائشہ، فاطمہ رحمان، انقہ سلام، مضدلفہ عرفان، علینا احمد، راجہ منیب، ماہ نور احمد، بختاور جاوید، منیب علی، محمود ندیم، آمنہ عامر، ماریہ عمل شامل ہیں۔ وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے اس کامیابی پر طلباءو طالبات کو مبارکباد دی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -