آپریشن کی صورت میں متاثرین کی رہائش کےلئے گورنر ہاﺅس پشاور میںصلاح مشورہ

آپریشن کی صورت میں متاثرین کی رہائش کےلئے گورنر ہاﺅس پشاور میںصلاح مشورہ

  

پشاور( آئی این پی )جنوبی اور شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف ممکنہ آپریشن کی صورت میں ان علاقوں سے ہزاروں افراد کی نقل مکانی کرنے پر ان کو رہائش سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی کےلئے گورنر ہاﺅس پشاور میں بدھ کو بھی اعلیٰ سطحی صلاح مشورے جاری رہے ، گورنرخیبرپختونخوا انجینئرشوکت اللہ سے ریاستوں اورسرحدی امور کے وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ نے بدھ کو ملاقات کی ، اس موقع پر گورنرہا¶س میں فاٹا کے معامات پر انتہائی اعلیٰ سطحی اجلاس بھی ہوا جس میں فاٹا میں امن وامان کی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ آئی ڈی پیز کو درپیش مشکلات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹاارباب محمدعارف نے بریفنگ دی ، اجلاس میں سیکرٹری لاءاینڈآرڈرفاٹا ڈاکٹرجمال ناصر،سیکرٹری فنانس فاٹا وقا رالحسن ، سیکرٹری اے ،آئی اینڈ سی فاٹا،ڈی جی ایف ڈی ایم اے ،چیف اکنامسٹ پی اینڈ ڈی فاٹا اوردیگرمتعلقہ حکام بھی موجود تھے۔اجلاس میں وفاقی وزیر کو صدرمملکت اور وزیراعظم کے اعلان کردہ فاٹاکے طلباءکیلئے مختص کردہ سکالرشپس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ آئی ڈی پیز کودرپیش مسائل کے علاوہ فاٹاکی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ وفاقی وزیرکو بتایاگیاکہ فاٹا کے مخصوص حالات کے پیش نظر ایف ڈی اےم اے کا کردار زیادہ اہمیت کاحامل ہے جسے مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے تاکہ کسی بھی وقت نامساعد حالات کامقابلہ کیاجاسکے۔وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ نے فاٹا کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کیلئے وفاق کی جانب سے یقین دہانی کرائی اور کہاکہ فاٹا کی ترقی اور استحکام کیلئے حکومت تمام تردرکار سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے۔

صلاح مشورہ

مزید :

صفحہ آخر -