ہیپاٹائٹس کا مکمل کورس مستحق افراد کو فراہم کرنے کا بندو بست کیا جائے‘ڈاکٹر رشید زئی

ہیپاٹائٹس کا مکمل کورس مستحق افراد کو فراہم کرنے کا بندو بست کیا جائے‘ڈاکٹر ...

  

لاہور(پ ر)زئی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہیپاٹائٹس کے بڑھتے ہوئے سیلاب کو روکنے کے لئے ہنگامی پروگرام مرتب کیا جا رہا ہے تاکہ ہیپا ٹائٹس وائرس کو بروقت تشخیص کر کے سپیشلسٹ ڈاکٹروں سے مکمل علاج کا نسخہ حاصل کیا جاسکے اور ہیپاٹائٹس کا مکمل کورس مستحق افراد کو فراہم کرنے کا بندو بست کیا جائے یہ بات چیئر مین ٹرسٹ پروفیسر ڈاکٹر رشید زئی نے بتائی انہوں نے کہا کہ دیہاتی علاقوں میں ہیپاٹائٹس بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے کیوں کہ گندگی اور پینے کا پانی جراثیموں سے آلودہ ہوتا ہے سرکاری ہسپتالوں میں ناکافی انتظامات کی وجہ سے اکثر ہیپاٹائٹس کے مریض بغیر علاج وقت سے پہلے ہی لقمہ اجل بن جاتے ہیں پروفیسر ڈاکٹر رشید زئی نے بتایا کہ امریکہ میں ہیپا ٹائٹس کا مرض دو فیصد ہے جبکہ پاکستان میں آٹھ فیصد سے بھی تجاوز کر چکا ہے یہ صورتحال بہت ہی خطرناک ہے اجلاس میںڈاکٹر روبینہ خان ، ڈاکٹر محمد نصیب اللہ خان ، ڈاکٹر عمرانہ ریحان اور حکیم محمد افضل میو شامل تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -